Revised Interview Schedule of CTIs can be downloaded from Download Section.
Read More
Enter to Learn, Leave to Serve
Principal Message Institute Login
Syed Muhammad Waheed uz Zaman
Principal
Govt. Graduate College
Khairpur Tamewali
۔ قسمت نوع بشر تبدیل ہوتی ہے یہاں
اک مقدس فرض کی تکمیل ہوتی ہے یہاں
خیر پورٹا میوالی ضلع بہاول پور کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہے۔ جو قدیمی صحرا چولستان (روہی) کے کنارے آباد شہر ہے خیر پورٹامیوالی اور گردو نواح کے بڑھتے ہوئے تعلیمی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے 1999-09-01 میں خیر پورٹامیوالی میں ڈگری کالج میں کلاسز کا آغاز کیا۔
خیر پورٹامیوالی قدیمی صحرا چولستان (روہی) کے کنارے آباد محنت کشوں کا شہر ہے اس کی مٹی بہت مردم خیز ہے۔ یہاں کے باسی نہایت مہمان نواز، سادہ لوح ، مذہب سے محبت کرے والے فنی اور وارشتی علوم کے رسیا ہیں۔ یہاں کے نامور علماء ، شعراء، طبیب اور سیاست دان میدان عمل میں اپنے اپنے فن کا لوہا منوا چکے ہیں۔ یہ دھرتی امن کا گہوارہ ہے یہاں کے لوگ اولیا اللہ سے بہت محبت کرتے ہیں
کالج کے شمالی جانب قدیم شہر اور غربی جانب میلسی لنک کینال اور بہاول کینال کا خوبصورت اور پر اسرار سگم بہت دل فریب ہے۔ جنوبی جانب ریلوے اسٹیشن کی قدیم عمارت جو انگریزوں نے تعمیر کی تھی اپنی خستہ حالی کے باوجود اعلان کرتی ہے کہ عمارت کبھی جو ان بھی تھی حسین بھی اور عظیم بھی لیکن سنبھال نہ ہونے کی وجہ سے کھنڈرات میں بدل گئی ہے۔
کالج میں طلبہ کے لیے جدید ترین کلاس رومز، ایئر کنڈیشنز ہال، خوبصورت لائبریری لیکچر تھیڑ اور لیبارٹریز موجود ہیں۔ طلبہ کو کمپیوٹر کی عملی تربیت کے لیے جدید ترین انٹرنیٹ اور وائی فائی سے مزین لیب موجود ہے۔ جہاں طلبہ قابل اسا تذہ کی ٹیم سے عملی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ کالج میں کم و بیش تمام مضامین کے اساتذہ موجود ہیں۔ اور ان میں اکثریت اعلی تعلیم یافتہ (ایم فل اور پی ایچ ڈی) ہے۔ جو ہمہ وقت تدریسی عمل کو بہتر سے بہتر بنانے میں کوشاں رہتے ہیں۔ طلبہ کی غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کے پیش نظر ہا کی فٹ بال اور کرکٹ کے گراؤنڈ تعمیر کر دیئے گئے ہیں۔ جہاں طلبہ کو کھیل کی مکمل سہولیات حاصل ہیں۔ کھیل کے میدانوں کے چاروں طرف شجر کاری کی وجہ سے ماحول خوش گوار اور سرسبز ہو گیا ہے۔ سیکیورٹی ضروریات کے پیش نظر دیواروں کو آٹھ فٹ اونچا کیا جا چکا ہے۔ اور ان پر خاردار باڑ بھی لگائی جاچکی ہے۔ کالج میں طلبا کی سیکورٹی کے لئے کیمرہ جات بھی لگ چکے ہیں۔
کالج کے لئے ملٹی پر پز ہال، کمپوٹر بلاک اور لائبریری بلاک کی تعمیر کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے خطیر رقم (41.347 ملین برائے تعمیرات ملٹی پر پر ہال، کمپیوٹر بلاک اور لائبریری بلاک اور 9.668 ملین روپے کھیلوں کا سامان، فرنیچر اور لائبریری کتب وغیرہ) کا اجرا کیا گیا ہے مذکورہ بالا بلڈنگز کا %90 کام مکمل ہو چکا ہے باقی %10 کام کے لئے گورنمنٹ آف پنجاب سے فنڈز کی منظوری کے لئے درخواست کی گئی ہے۔ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالج کی ضرورت کے پیش نظر چار اضافی کلاس روم کی منظوری دے دی ہے اس کے لئے ایک کروڑ دس لاکھ کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ مستقبل میں یہ طلبا کے لئے انتہائی نفع کا باعث ہوں گی۔
کالج کی کھلی کھلی فضا طلبہ کی صحت اور تندرستی کے لیے بہت موزوں ہے، صاف ستھری ہوا ، سر سبز معطر فضا اور سامنے مشہور زمانہ بہاول کینال کا پرسکون شفاف پانی طلباء کے لیے بہت زیادہ کشش کا باعث ہے۔ یہاں شور و غل سے پاک پر امن اور دیو مالائی ماحول میں طلبہ نہایت دل جمعی سے اپنے تعلیمی مشاغل میں ہمہ تن مصروف ہو کر قابل فخر شہری اور سچے پاکستانی بننے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔
قوموں کی فکری ترقی کو پروان چڑھانے کے لئے تعلیم کی افادیت سے انکار ممکن نہیں اور تعلیم کو صحت مند اذہان کی طرف متوجہ کرنےکے لئے تعلیمی اداروں کا قیام ناگزیر ہے۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں تعلیمی اداروں کے ذریعے تربیت کے ان مراحل سے گزرے بغیر معاشرے کو مثبت رخ پر لا نا نا ممکنات کی طرح ہیں۔ الحمد للہ گورنمنٹ گریجو ایٹ کالج خیر پورٹامیوالی کا قیام بھی انہی اداروں کی ایک کڑی ہے۔22 سال قبل لگائے گئے اس پودے نے اب تن آور درخت کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔ اور اتنے قلیل عرصہ میں اس ادارہ کے ذریعے علاقہ بھر کے نو جوانوں کو معاشرے کا باعزت اورتعلیم یافتہ شہری بنانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔ جس میں طلبا کی ناصرف تعلیمی بلکہ غیر نصابی سر گرمیاں بھی شامل ہیں۔
کالج کے قیام سے لے کر اب تک کم وسائل کے باوجود اللہ کے فضل، اساتذہ، طلبا اور سربراہان کی باہمی کا وشوں سے بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ جن میں مضمون نویسی میں پہلی پوزیشن اور بارہا بورڈ اور یو نیورسٹی کے امتحان میں نمایاں پوزیشن شامل ہیں۔ اداروں کی ترقی میں بہت سے ادوار آتے ہیں ہر دور میں تمام سربراہان ادارہ تعلیم اور ادارہ کی ترقی کے لئے اپنی کوششیں بروئے کار لاتے رہےہیں۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنی رضا کے مطابق دین اور دنیا کو سامنے رکھتے ہوئے خیر خواہی سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج خیرپور ٹامیوالی
At Govt. Graduate College Khairpur Tamewali, District Bahawalpur, our mission is to provide a transformative educational experience that empowers students to become knowledgeable, skilled, and compassionate individuals, prepared to thrive in a rapidly changing world.
We are dedicated to offering a holistic education that combines academic excellence with moral and spiritual development. Our mission is to nurture a generation of students who embody the values of Islamic ethics, compassion, and social justice. Through a comprehensive curriculum, we aim to empower our students with knowledge and skills that align with the principles of Islam, enabling them to lead purposeful lives guided by faith. In addition to academic rigor, we are committed to fostering a deep sense of patriotism and national pride in our students. We aim to instill in them a profound love for their country, teaching them to be responsible and engaged citizens who contribute positively to the development and progress of our nation.
Our educational approach emphasizes character development, emphasizing virtues such as honesty, integrity, humility, and respect for others. We strive to create a learning environment that promotes empathy, inclusivity, and understanding among students from diverse backgrounds, fostering an appreciation for cultural diversity and the principles of brotherhood and sisterhood in Islam. Through the integration of Islamic teachings into our curriculum, we encourage critical thinking, intellectual curiosity, and the pursuit of knowledge in a manner that aligns with Islamic principles. We also emphasize the importance of community service and social responsibility, encouraging our students to actively engage in projects that address societal needs and contribute to the betterment of their communities.
By nurturing the spiritual, intellectual, and moral dimensions of our students, we aim to develop well-rounded individuals who possess a strong Islamic identity, a deep love for their country, and a commitment to making a positive difference in society. Together, with our dedicated faculty, staff, and stakeholders, we are steadfast in our mission to create a nurturing educational environment that prepares our students to become knowledgeable, compassionate, and patriotic individuals who uphold the teachings of Islam, serve their communities, and contribute to the progress and prosperity of our beloved nation.
Our vision at Govt. Graduate College Khairpur Tamewali, District Bahawalpur is to be a leading educational institution that fosters excellence, moral integrity, and national pride. We strive to inspire and empower our students to become compassionate leaders, critical thinkers, and lifelong learners, dedicated to serving society and upholding Islamic values. Through innovative teaching, research, and community engagement, we aim to shape a brighter future for our students, our community, and our nation.
We offer a range of intermediate and bachelor degree programs in science as well as in humanities fields of studies.
Our dedicated and highly skilled faculty members are committed to imparting knowledge to the aspiring minds of our community.
Our Allumni are now playing their role in different departments nationwide.
Faculty
Current Courses
Current Programs
Current Students