1st Year Admission Open For Session 2025
Read More
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج خیرپور ٹامیوالی میں میٹرک کےامتحانات سے فارغ ہونے والے طلبہ کے داخلے شروع ہو چکے ہیں۔ باقاعدہ کلاسز کا آغاز 7 اپریل 2025 سے ہوگا۔ سرکاری احکامات کے مطابق، اس سال داخلہ اور بورڈ رجسٹریشن میٹرک امتحانات کے فوراً بعد شروع کیے گئے ہیں۔
کالج اپنی علمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے، اساتذہ کی محنت اور لگن کے ساتھ طلبہ کی بہترین رہنمائی کر رہا ہے۔ میٹرک کے امتحانات سے قبل، تحصیل کے مختلف ہائی اسکولوں میں سینئر اساتذہ نے طلبہ کو ادارے سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔
کالج میں ایف اے (آرٹس)، ایف اے (انفارمیشن ٹیکنالوجی)، ایف ایس سی (پری انجینئرنگ) اور ایف ایس سی (پری میڈیکل) کی تعلیم کے لیے تمام ضروری وسائل دستیاب ہیں۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگری یافتہ اساتذہ جدید تدریسی ذرائع سے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔
طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول، نظم و ضبط، کھیلوں اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کے مواقع میسر ہیں۔ ادارے کی لائبریری میں مختلف علمی و ادبی موضوعات پر کتب دستیاب ہیں، جہاں طلبہ اور اساتذہ مطالعے میں مشغول رہتے ہیں۔ سائنس لیبز میں عملی سیکھنے کے مواقع موجود ہیں۔
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج خیرپور ٹامیوالی نئے آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔
Here are institute's Latest News